ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی اسکول: ختم ہوا انتظار ،آج سے کورونا پروٹوکول کے تحت دسویں-بارہویں کے اسکول کھلے

دہلی اسکول: ختم ہوا انتظار ،آج سے کورونا پروٹوکول کے تحت دسویں-بارہویں کے اسکول کھلے

Mon, 18 Jan 2021 20:42:09    S.O. News Service

نئی دہلی ،18؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) دہلی کے اسکول 9 مہینے سے بھی زیادہ عرصہ بعد آج دسویں سے بارہویں جماعت کے لئے کھل گئے ہیں۔

دہلی حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو بورڈ کے امتحانات اور پریکٹیکل امتحانات کی تیاری اور اسائنمنٹ کو مکمل کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے ان والدین سے تحریری اجازت لینے کا بھی حکم دیا ہے جو دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو اسکولوں میں داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔اسکولوں میں حکومت کی طرف سے جاری کوڈ 19 سے متعلق تمام معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کی سختی سے پیروی کرنا لازمی ہوگا۔ اسکول اتھارٹی کو کلاس رومز ، لیبارٹریوں اور دیگر مقامات کو سینیٹائزکرنے کی یقینی دہانی کرنی ہوگا ۔

اسکولوں کو طلبا کے لئے ماسک اور سینیٹائزر بھی رکھنا ہوں گے۔ ہر لیبارٹری کے داخلے پر ایک سینیٹائزر ڈسپنسر لگانا ہوگا۔ اسکول طلباء کو صرف چھوٹے چھوٹے بیچ میں ہی پریکٹیکل سیشن لینے کی اجازت دے سکتے ہیں۔اسکول کھلنے سے پہلے دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کووڈ پروٹوکول کے سلسلے میں دارالحکومت کے ہر اسکول کی تیاریوں کا مشاہدہ کرنے کے لئے ایک جائزہ اجلاس بھی منعقد کیاتھا۔

دہلی حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء اور اسکولوں کے ملازمین کے لئے کچھ ہدایات جاری کیے ہیں۔ مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکڑیال نشنک کے ذریعہ اعلان کردہ بورڈ کے امتحان کے نئے پیٹرن کو سمجھنے میں مدد کرنے کے لئے اساتذہ سی بی ایس ای کے نصاب ، مارکنگ اسکیم اور امتحانات کے ہدایات پر تبادلہ خیال کریں گے۔کلاس دسویں کے طلباء کے لئے پری بورڈ کا امتحان 20 مارچ سے 15 اپریل کے درمیان ہوگا اور بارہویں جماعت کے لئے پری بورڈ کا امتحان یکم اپریل سے 15 اپریل تک ہوگا۔


Share: